امیر جماعت اسلامی ہند سید سعادت اللہ حسینی کی تازہ تصنیف “ہندتوا انتہاپسندی۔ نظریاتی کشمکش اور مسلمان” منظر عام پر
– اس کتاب میں پہلی بار تحریکی حلقے کے ایک بڑے مفکر کی جانب سے ہندتوا تحریک اور اس کے نظریات کا بھرپور تجزیہ کیا گیا ہے
– اس کتاب کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں موجودہ علمی اسٹینڈرڈ کو ملحوظ رکھتے ہوئے اسٹڈی اور تحقیق کی گئی ہے
– اس کتاب کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں ہندتوا تحریک کے نظریات کی کمزوری، نقص اور ادھورے پن کو واضح طور پر پیش کیا گیا ہے
– اس کتاب کی خاص بات یہ ہے کہ تنقید کے ساتھ ساتھ ہندتوا تحریک کی مختلف حصول یابیوں کا اعتراف بھی کیا گیا ہے
– اس کتاب کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں ہندتوا تحریک کے شور ہنگامہ کے درمیان امید کی ایک کرن نظر آتی ہے
– اس کتاب کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں ہندتوا تحریک کے نظریاتی چیلنج کا سامنا کرنے کے لیے عملی خطوط کی طرف رہنمائی کی گئی ہے
لیکن سچ بات یہ ہے کہ
– اس کتاب کی سب سے اہم اور خاص بات یہ ہے کہ اس کے مصنف جماعت اسلامی ہند کے امیر ہیں اور یہ کتاب ہندتوا تحریک اور اس کے نظریات اور افکار پر لکھی گئی ہے۔
یقینا تاریخ میں یہ بات درج کی جائے گی کہ ایک ایسے نازک اور آزمائشی دور میں جبکہ زبانیں گنگ ہوگئی تھیں، قلم اٹھنے کا نام نہیں لے رہے تھے، ہر طرف سناٹا چھایا ہوا تھا، کہیں مایوسی چھاتی ہوئی نظر آرہی تھی اور کہیں انتہاپسندی جنم لے رہی تھی، ایسے وقت میں ملت اسلامیہ ہند کے ایک عظیم اور حوصلہ مند قائد نے انتہائی جرأت اور حوصلہ کا مظاہرہ کرتے ہوئے وقت کے اہم ترین موضوع پر کھلی اور بے لاگ رہنمائی کا فریضہ انجام دیا تھا۔
اگرآپ چاہتے ہیں اور یقیناً چاہتے ہوں گے کہ ملک کے حقیقی مسائل سے متعلق سنجیدہ گفتگو اور مباحثے میں شریک ہوں تو اس کتاب کا ضرور مطالعہ کریں، اپنے موضوع پر بہت ہی منفرد، بہت ہی مفید اور ٹھوس کتاب۔
اللہ مصنف اور ناشر دونوں کو اجر عظیم سے نوازے۔
-ابوالاعلی سید سبحانی
Reviews
There are no reviews yet.