مشاہیر علماء ہند کے علمی مراسلے
اکابر و مشاہیر علماء کرام کے خطوط و مکتوبات کا مجموعہ ہے جو وقتا فوقتا والد محترم حضرت مولانا مفتی محمد ظفیرالدین مفتاحی رحمۃاللہ علیہ کے نام آتے رہے ہیں۔ بڑوں کے مکاتیب علمی و دینی تبرکات ہوا کرتے ہیں۔جیسا کہ اس کتاب کے پیش لفظ میں مفکر اسلام حضرت مولانا سید ابوالحسن علی ندوی تحریر فرماتے ہیں “یہ مشاہیر اہل علم، اہل فکر کے خطوط کا وہ گراں قدر مجموعہ ہے جو راقم کی نگاہ سے گزرا اور جس کی اپنی کمیت و کیفیت میں راقم کی نظر سے کم مجموعے گزرے ہیں۔ان گراں قدر مکاتیب سے نہ صرف علمی و دینی رہنمائی حاصل ہوتی ہے اور معلومات میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ وقت کے مسائل اہل علم و اہل دین کے رجحانات و نفسیات، تجربات و تحقیقات، علمی مآخذ کی نشاندہی اور مطالعہ کا نچوڑ بھی سامنے آتا ہے جس کا بدل محض علمی و تصنیفی تحقیقات میں ملنا مشکل ہے۔”
والد محترم کو اپنے اساتذہ کرام کے علاوہ جن بزرگوں سے طالبعلمی کے زمانے میں تعلق ہوا ان میں سر فہرست علامہ سید سلیمان ندوی کی بابرکت شخصیت ہے۔قدم قدم پر ان سے علمی رہنمائی حاصل کرتے رہے، پھر حضرت مولانا سید مناظر احسن گیلانی کی ذات گرامی ہے جن سے علمی اور قلمی رہنمائی ملی، ان کے استاذ گرامی قدر حضرت مولانا حبیب الرحمن الاعظمی رحمۃاللہ علیہ سے ایسے مراسم رہے کہ ہر علمی و تصنیفی کام میں ان سے ہدایت حاصل کرتے رہے۔۔۔۔ ایسے اہل فضل و کمال علماء کرام کے خطوط ہر زمانہ میں ہر شخص کیلئے مشعل راہ ہیں۔ چنانچہ اس کتاب میں علامہ سید سلیمان ندوی کے 76 خطوط ہیں، حکیم الاسلام حضرت مولانا محمد طیب صاحب مہتمم دارالعلوم دیوبند کے 13 حضرت مولانا سید مناظر احسن گیلانی کے 29 مولانا مفتی عتیق الرحمن عثمانی کے 34 محدث کبیر ابوالمآثر حضرت مولانا حبیب الرحمن الاعظمی کے 84 حضرت مولانا عبداللطیف نعمانی کے 17 مولانا سعید احمد اکبرآبادی کے 22 حضرت مولانا سید منت اللہ رحمانی کے 80 حضرت مولانا عبد الصمد رحمانی کے 8 مولانا عبد الماجد دریابادی کے 6 شیخ الحدیث حضرت مولانا زکریا صاحب کے 1 آپکے استاذ گرامی حضرت مولانا شاہ حلیم عطا صاحب کے 2 مجاہد ملت مولانا حفظ الرحمن سیوہاروی کے 2 مولانا اویس نگرامی کا 1 مولانا محمد یوسف بنوری کا 1 مولانا نسیم احمد فریدی کا 1 مولانا منظور نعمانی کا 1 مولانا قاضی زین العابدین سجاد میرٹھی کے 2 مولانا سید محمد قادری کا 1 مجلس تحقیقات شرعیہ کے 5 خطوط ہیں۔ کل مکاتیب کی تعداد 386 ہے۔یہ پہلا ایڈیشن قاضی پبلیشر دہلی سے 1997 میں شائع ہوا۔ صفحات 326 ہیں۔ اس کتاب کا دوسرا ایڈیشن بھی تازہ تازہ شائع ہوا ہے جیسا کہ مولانا نوشاد زبیر ملک الکتاب فاونڈیشن کے فیس بک سے معلوم ہوا، اس کا ٹائٹل اور کاغذ بھی نہایت عمدہ ہے۔۔۔ اہل علم اور صاحب قلم حضرات کے لیے بڑی کارآمد اور دلچسپ کتاب ہے۔۔۔۔۔ ( احمد سجاد قاسمی )
-22%
Previous product
Back to products
قافلہ کیوں لُٹا؟
₹490.00 Original price was: ₹490.00.₹399.00Current price is: ₹399.00.
Next product
اسلامی نظامِ زندگی کے آثار و نقوش
₹220.00 Original price was: ₹220.00.₹150.00Current price is: ₹150.00.
مشاہیر علماءِ ہند کے علمی مراسلے
₹295.00 Original price was: ₹295.00.₹230.00Current price is: ₹230.00.
24 in stock
Categories: Urdu, آپ بیتی, سوانح, مجموعۂ خطوط
Tags: قاضی پبلیشرز, مجموعۂ خطوط, مفتی ظفیر الدین مفتاحی
Description
Reviews (0)
Be the first to review “مشاہیر علماءِ ہند کے علمی مراسلے” Cancel reply
Shipping & Delivery
free delivery on Booksexpress.in orders Above 500 inr
Related products
حقیقت رجم
(اردو مترجم) حیاۃ الصحابۃ
Rated 5.00 out of 5
Reviews
There are no reviews yet.