صفحات: 348
برصغیر کے ممتاز شاعر و ادیب سعود عثمانی کے سفرناموں کا مجموعہ’’مسافر‘‘ عن قریب منظر عام پر
سعود عثمانی عصر حاضر کے ممتاز اور خوش کلام شاعر ہیں،ان کی شاعری میں روایت سے لگاؤ کے ساتھ ندرت فکر و خیال کا خوب صورت رچاؤ پایا جاتا ہے ، جس کی وجہ سے وہ ادب و شعر سے دلچسپی رکھنے والے ہر طبقے میں مقبول ہیں ۔ خاص بات یہ ہے کہ وہ خوب صورت شاعری کے ساتھ خوب صورت نثر نگاری میں بھی ید طولی رکھتے ہیں ، جس کا نمونہ ان کے کالموں اور سفرناموں کی صورت سامنے آتا رہتا ہے۔ ان کے انھی سفرناموں کا ایک نہایت عمدہ اور دل انگیز مجموعہ ’’مسافر‘‘ کے نام سے پاکستان سے شائع ہوکر نہایت مقبول و مشہور ہوچکا ہے اور اب ہندوستان میں مرکزی پبلی کیشنز کو اس کی اشاعت کا شرف حاصل ہورہا ہے۔
یہ کتاب سات ملکوں یعنی پاکستان، ہندوستان، ترکی، ایران، یوکے، امریکہ اورتھائی لینڈ کی سفری رودادوں پر مشتمل ہے اور اس پر مولانا محمد تقی عثمانی،ڈاکٹر خورشید رضوی،مستنصر حسین تارڑ اور ہارون الرشید جیسے علم و ادب و صحافت کے آفتاب و ماہتاب نے اپنی تقریظی تحریریں لکھیں اور اس کے مشمولات، اسلوبِ نگارش اور اندازِ پیش کش کو دل کھول کر سراہا ہے۔
ہمیں سعود عثمانی جیسے نئی نسل کے باکمال اور ہنر مند شاعر و ادیب و نثار کے سفرناموں کا یہ مجموعہ شائع کرکے نہایت مسرت ہورہی ہے اور توقع ہے کہ جس طرح یہ کتاب پاکستان کے ادبی و علمی حلقوں میں ہاتھوں ہاتھ لی گئی ہے،اسی طرح ہندوستان کا ادب نواز طبقہ بھی اس کی جی بھر کے پذیرائی کرے گا۔
Reviews
There are no reviews yet.