سہ ماہی”مطالعات” نئی دہلی کا
یاسین مظہر صدیقی نمبر
انسٹیٹیوٹ آف آبجیکٹیو اسٹیڈیز دہلی انڈیا کا ایک معتبر ادارہ ہے۔ڈاکٹر محمد یاسین مظہر صدیقی رحمتہ اللہ علیہ کے حوالے سے اس ادارے کو ایک اختصاص یہ حاصل ہے کہ آپ کی معروف کتاب مصادر سیرت بھی اسی ادارے نے شائع کی، اور مصادر تصوف کے حوالے سے آپ کا مسودہ بھی اسی ادارے کے تحت زیر اشاعت ہے۔
اس ادارے کے تحت ایک اہم اور موقر مجلہ مطالعات کے نام سے شائع ہوتا ہے،جس کے چند شمارے دیکھنے کا ہمیں بھی اتفاق رہا۔اب اس ادارے نے ڈاکٹر صاحب پر خصوصی اشاعت کا اہتمام کیا ہے جو لگ بھگ ساڑھے تین سو صفحات پر مشتمل ہے اور ڈاکٹر صاحب کے حوالے سے پہلی اشاعت ہے،پہلی اس لئے کہ چند اور اداروں سمیت ہمارے ماہنامہ تعمیر افکار کی اشاعت بھی ڈاکٹر صاحب کے حوالے سے زیر ترتیب ہے۔اس کاوش پر ادارہ ہماری جانب سے تشکر اور تبریک کا مستحق ہے۔
اس اشاعت میں ڈاکٹر صاحب کی شخصیت، آپ کی حیات کے مختلف گوشوں،آپ کے اخلاق اور کردار کے مختلف پہلوؤں اور آپ کی خدمات کی مختلف توجہات کے تعارف کے ساتھ ساتھ آپ کی اہم کتب کا تعارف بھی شامل ہے۔مختلف اداروں سے آپ کی علمی وابستگی کے بھی چند نقوش پیش کیے گئے ہیں،یوں یہ اشاعت ڈاکٹر صاحب کی خدمات کے حوالے سے جاننے والوں اور کام کرنے والوں کو رہنما خطوط فراہم کرتی ہے۔جس کسی کے لئے جیسے بھی ممکن ہو اس کا مطالعہ ضرور کرنا چاہیے۔
از قلم: سید عزیز الرحمن
Reviews
There are no reviews yet.