نور عالم خلیل امینی (1952ء – 2021ء) ایک ہندوستانی نقاد، سوانح نگار، تذکرہ نویس، خاکہ نگار اور مقالہ نگار عالم اور عربی و اردو کے مایۂ ناز ادیب تھے۔ وہ دار العلوم دیوبند میں تقریباً 40 سال عربی ادب کے استاذ اور مجلہ الداعی کے مدیر رہے۔ وہ عربی و اردو؛ دونوں ہی زبانوں کے باکمال مصنف بھی تھے اور ان کی کتاب مفتاح العربیہ اور متی تكون الكتابات مؤثرة؟ مختلف مدارس میں بالترتیب درس نظامی و تکمیلِ عربی ادب کے نصاب میں شامل ہیں اور اول الذکر کتاب کئی اسکولوں کے نصاب میں بھی داخل ہے۔