ہمارے لیے یہ انتہائی خوش بختی کی بات ہے کہ ہم مرحوم یوسف القرضاوی صاحب کی کتاب اپنے محبوب ادارے پاریکھ بک ڈپو سے شائع کرنے کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔
یہ ایک دیرینہ خواہش تھی، غالباً 2005 یا 2003 میں یہ کتاب مطالعہ میں آئی تھی، اول اور آخر کتاب جو ہم نے پی ڈی ایف میں پوری پڑھی تھی، اس وقت مکتبہ کا وجود عمل میں نہیں آیا تھا اور غالباً دور دور تک ارادہ بھی نہیں تھا کسی کتب خانہ کے قیام کا، اس وقت شدید خواہش پیدا ہوئی تھی کہ کاش یہ کتابی شکل میں شائع ہوتی، 2016 میں جب مکتبہ کا قیام عمل میں آیا تو اس وقت زیادہ تر دیگر ناشرین کی کتابوں کے فروخت کا کام تھا، 2017 میں استاد محترم مولانا علاء الدین ندوی اور عزیز دوست بھائی طارق ایوبی کی تین کتابوں کی اشاعت کے بعد یہ خواہش پھر سے دل میں پیدا ہوئی کہ اپنے محسن و مربی علامہ یوسف القرضاویؒ کی مذکورہ کتاب شائع کریں، 2018 کے اوائل میں ہم نے اپنے عزیز دوست مولانا الیاس نعمانی سے اس سلسلے میں رابطہ کیا، ہم ان کے شکر گزار ہیں کہ ہمیں اس انتہائی اہم موضوع پر مشتمل کتاب کی اشاعت کی نہ صرف اجازت دی بلکہ ہماری خواہش پر اس اشاعت کے لیے چند سطریں بھی تحریر کیں، لیکن سرمایہ کی قلت سے کام ادھورا رہ گیا، ہزار کی تعداد میں سرورق کی طباعت کے آگے کام نہ بڑھ سکا، بھلا ہو ڈیجیٹل پرنٹنگ ایجاد کرنے والوں کا کہ جن کی بدولت ہم کتاب کے چند نسخے نکال کر پبلشر کی لسٹ میں اپنا نام لکھوا سکتے ہیں۔
یہ کتاب ڈیجیٹل پرنٹنگ یعنی عند الطلب طباعت کے طرز پر ہی شائع کی گئی ہے اس وجہ سے قیمت ذرا زیادہ ہے، لیکن موضوع کی اہمیت کے پیش نظر ہم اس مسئلہ کو پس پشت ڈالنے پر مجبور ہیں، ہم جانتے ہیں کہ کہ کتاب پڑھنے والوں کے لیے روپے کوئی معنی نہیں رکھتے، اور پھر ہم چونکہ برائے مطالعہ بھی کتابیں دیتے ہیں، اس وجہ سے ہمیں خود اس کی قیمت کے زیادہ ہونے کی فکر نہیں ہے کہ شائقین کتب ہمارے مکتبہ سے یہ کتاب برائے مطالعہ بھی حاصل کرسکتے ہیں، اور شاید انٹرنیٹ پر اس کی سافٹ کاپی یعنی پی ڈی ایف بھی موجود ہے۔
بہرحال بات ذرا لمبی ہوگئی، کتاب آپ کے سامنے ہے آپ جس طرح چاہیں اس سے استفادہ کریں، لیکن ضرور کری۔
نام کتاب: مسلم اقلیتیں: مسائل اور تجاویز: حالات زمانہ کے پس منظر میں (فقہ الاقلیات کا اردو ترجمہ)
صفحات: 284 (غیر مجلد)
-38%
Home » Shop » مسلم اقلیتیں: مسائل اور تجاویز حالات زمانہ کے پس منظر میں (فقہ الاقلیات کا اردو ترجمہ)
Previous product
Back to products
مولانا سید جلال الدین عمری: گفتار میں، کردار میں، اللہ کی برہان
₹450.00 Original price was: ₹450.00.₹330.00Current price is: ₹330.00.
Next product
ماہ نامہ الفرقان کا خصوصی شمارہ بیاد: مولانا عتیق الرحمن سنبھلی
₹500.00 Original price was: ₹500.00.₹320.00Current price is: ₹320.00.
مسلم اقلیتیں: مسائل اور تجاویز حالات زمانہ کے پس منظر میں (فقہ الاقلیات کا اردو ترجمہ)
Rated 5.00 out of 5 based on 1 customer rating
(1 customer review) ₹450.00 Original price was: ₹450.00.₹280.00Current price is: ₹280.00.
Categories: Arabic, Urdu, الفقه, فقه
Tags: پاریکھ بک ڈپو, ڈاکٹر یوسف القرضاوی, عربی سے اردو ترجمہ
Description
Reviews (1)
1 review for مسلم اقلیتیں: مسائل اور تجاویز حالات زمانہ کے پس منظر میں (فقہ الاقلیات کا اردو ترجمہ)
Add a review Cancel reply
Shipping & Delivery
free delivery on Booksexpress.in orders Above 500 inr
Related products
اردو میں ترجمۂ قرآن کی تاریخ
Rated 5.00 out of 5
تجلیاتِ سیرت
یادگار زمانہ شخصیات کا احوال مطالعہ
Rated 5.00 out of 5
محمد صبغت اللہ –
قیمت کے ساتھ ساتھ کتابوں کا مختصر سا تعارف بھی لکھ دیا کریں تو میری ادنی سی رائے میں زیادہ مناسب ہوگا، اور مشتری حضرات کے لیے کتاب کے خریدنے یا نہ خریدنے کے سلسلے میں فیصلہ کرنا آسان ہوگا۔