صفحات: 390
ڈاکٹر غازی صاحب اس کتاب میں جس مغرب پر بات کرتے ہیں وہ مغرب کوئی جغرافیائی خطہ نہیں بلکہ ایک زندہ تہذیب ہے۔ وہ یہ بات زور دے کر کہتے ہیں کہ کوئی بھی تہذیب عقائد و نظریات سے جدا نہیں ہو سکتی ۔ انہی عقائد و نظریات کی وجہ سے تہذیبیں مختلف ہوتی ہیں اور ان سب میں مادہ جیسے عنصر کی حد تک مشابہت ہونے کے باوجود جدا گانہ شناخت اور اپنے اتباع کا منفرد تشخص نکھر کر سامنے آتا ہے۔ مغربی تہذیب جس طرح عیسائیت کی مظہر ہے اسی طرح اسلامی تہذیب اسلامی عقائد اور شریعت کی بنیادوں پر کھڑی ہے۔ اگر یوں کہا جائے کہ اسلامی تہذیب کے علمی سر چشمے منزل من ﷲ ہیں تو قطعاً غلط نہ ہوگا۔ مگر افسوس اس بات کا ہے کہ اکثر مسلمان دینی اور دنیاوی زندگی میں فرق کر کے اس حقیقت کو سمجھ نہیں پاتے ہیں۔
Reviews
There are no reviews yet.