اوّلین شہید صحافی:مولوی محمدباقر
مرتب:معصوم مرادآبادی
مولوی محمدباقرہندوستان کی جنگ آزادی میں جام شہادت نوش کرنے والے اوّلین صحافی ہیں۔ان کے قلم کی بے باکی اور جرات وشجاعت کی وجہ سے انگریزوں نے بغیر مقدمہ چلائے انھیں 16ستمبر 1857 کو توپ کے دہانے پر رکھ کر شہید کردیا تھا۔ بطور اردوصحافی انھوں نے 1857ی جنگ آزادی میں جو عظیم قربانی پیش کی ہے‘ اس کی نظیر اس ملک کی کسی بھی زبان کی صحافت پیش کرنے سے قاصر ہے۔مولوی محمدباقر کا نام صرف اسی لیے ممتازنہیں ہے کہ وہ جنگ آزادی کے پہلے شہید صحافی ہیں، بلکہ وہ اردو صحافت کے اوّلین معماروں میں بھی بہت ممتاز حیثیت کے حامل ہیں۔انھوں نے 1836میں ’دہلی اردو اخبار‘ کے نام سے جو ہفتہ وار جاری کیا تھا، وہ بیس سال تک جاری رہا اور اس نے اپنے مواد سے سیاسی، علمی اور ادبی حلقوں میں منفردشناخت قایم کی۔
یوں تومولوی محمد باقر کے صحافتی اکتسابات اور ان کی شہادت پر درجنوں مضامین اور مقالے لکھے گئے ہیں، لیکن یہ تمام ان کی زندگی،صحافت اور قربانیوں کا مکمل احاطہ نہیں کرتے۔ممتاز صحافی، ادیب اور محقق معصوم مرادآبادی نے بڑی دوڑدھوپ کے بعد اس موضوع پر انتہائی اہم مضامین اکٹھا کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اس کتاب کا آغاز راقم کے طویل مقدمہ سے ہوتا ہے۔ دوسرا مضمون مولوی محمدباقر کی قریبی عزیزہ محترمہ بلقیس موسوی کا ہے جس میں انھوں نے مولوی محمدباقر کے خاندان پرتفصیلی روشنی ڈالی ہے۔ اس کتاب میں اردو صحافت کے محقق اعظم مولانا امداد صابری مرحوم کا ایک انتہائی قیمتی مضمون شامل ہے، جو انھوں نے براہ راست مولوی محمدباقر کے ذخیرے سے استفادہ کرکے تحریر کیا ہے۔پاکستانی محقق اورصحافی ڈاکٹر طاہر مسعود نے مولوی محمد باقر کے تصورصحافتکا بھرپوراحاطہ کیاہے۔ یہ مضمون ان کی 1300 صفحات پر مشتمل ضخیم کتاب کے ایک باب کی تلخیص ہے۔ان کے علاوہ جن اہل قلم کے مضامین اس کتاب میں کئے گئے ہیں، ان میں پروفیسر صفدرامام قادری،عارف عزیز،فاروق ارگلی، سہیل انجم،عادل فراز،اسد رضا اورلئیق رضوی کے نام قابل ذکر ہیں۔زیرنظر کتاب میں شامل مضامین کی خوبی یہ ہے کہ ان میں سے ہرمضمون مولوی محمدباقر اور ان کی صحافتی خدمات کے منفرد پہلو پرروشنی ڈالتا ہے۔ بعض مضامین دستاویزی نوعیت کے ہیں اور اسی کتاب کے لیے لکھوائے گئے ہیں۔ 180صفحات کی اس کتاب کی قیمت 260 روپے ہے اور اسے خبردار پبلی کیشنز دہلی نے شائع کیا ہے۔
-15%
Previous product
Back to products
بابری مسجد آنکھوں دیکھا حال
₹250.00 Original price was: ₹250.00.₹210.00Current price is: ₹210.00.
Next product
مولانا محمد علی جوہر آنکھوں دیکھی باتیں
₹300.00 Original price was: ₹300.00.₹250.00Current price is: ₹250.00.
اولین شہید صحافی مولوی محمد باقر
₹260.00 Original price was: ₹260.00.₹220.00Current price is: ₹220.00.
50 in stock
Categories: Urdu, اردو ادب, تاریخ, سوانح, صحافت
Tags: خبردار پبلی کیشنز، دہلی, معصوم مرادآبادی, مولوی محمد باقر
Description
Reviews (0)
Be the first to review “اولین شہید صحافی مولوی محمد باقر” Cancel reply
Shipping & Delivery
free delivery on Booksexpress.in orders Above 500 inr
Reviews
There are no reviews yet.